نئی دہلی،3؍فروری(ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس کے سینئر رہنما دگوجے سنگھ نے بدھ کو راجیہ سبھا میں صحافیوں، سیاست دانوں اور سماجی کارکنان پر حال ہی میں درج کیے گئے مقدمے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
دگوجے سنگھ نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران صحافیوں، سیاست دانوں اور سماجی کارکنان پر حال ہی میں ملک سے غداری کے الزام میں درج کی گئی ایف آئی آر واپس لینے کا مطابلہ کیا۔ انہوں نے تین ریاستوں میں چار پانچ لوگوں کے خلاف ایک جیسی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سازش ہے۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ ملک سے غداری کا معاملہ درج کرنے والی دفعات انگریزی حکومت کے وقت کی ہیں ان کا استعمال جدید ہندوستان میں نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدمے واپس لئے جانے چاہیے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں رہنما ششی تھرور اور کئی اہم صحافیوں اور سماجی کارکنان کے خلاف ملک سے غداری اور دیگر دفعات میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔